دبئی (نیوزڈیسک)یواے ای حکومت نےاسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی متاثرین کیلئے 2 کروڑ ڈالر کی امداد بھجوانے کا اعلان کردیا۔ صدر محمد بن زائدالنہیان نےاسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی مظلوموں کیلئے 20 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔۔فلسطینیوں کیلئے امداد اقوام متحدہ کے رضاکار اداروں ، امدادی ایجنسیوں کے ذریعے بھجوائی جائے گی۔غزہ میں گزشتہ چار دنوں سے اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کرنیوالیتنظیم حماس نے دعویٰ کیا کہ تنظیم کے القسام بریگیڈ نے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔















