اہم خبریں

چیچن سربراہ رمضان قادریوف کی مسلم دنیا سے اتحاد کی اپیل ، فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیچنیا سربراہ رمضان قادریوف کا فلسطینیوں کی حمایت کااعلان ، اپنے فوجی امن مشن کے طور پر فلسطین بھیجنے کی پیشکش ۔ ذرائع کے مطابق چیچن سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے عمل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اسرائیل نے ان کی زمین پر قبضہ کیا اور اب انہیں مسلسل دبا یا جارہا ہے، تاہم ہم اس جنگ کے خلاف ہیں، جنگ اور کسی بھی قسم کی کشیدگی کے حق میں نہیں ، عالمی طاقتیں امن کیلئے کردار اداکریں۔رمضان قادریوف نے کہا کہ مسلم ممالک ایک اتحاد بنائیں اور یورپ سمیت تمام مغربی ممالک جنہیں آپ اپنا دوست کہتے ہیں انہیں بلائیں اور ان پر زور دیں کہ اسرائیل جنگجوؤں کو تباہ کرنے کے بہانے عام شہریوں پر بمباری نہ کرے۔ عالمی برادری کم ازکم ایک بار متفقہ طور پر فلسطین کے حوالے سے منصفانہ فیصلہ کریں۔ اگر ضروری ہو تو ہمارے فوجی دستے فلسطین میں امن فوج کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کےدرمیان شدید جھڑپیں چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے اور اسرائیل پر حملے تیز کر دیےگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں