سری نگر(نیوزڈیسک) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے لداخ خطے میں خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو جس شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑاہے اس پر بی جے پی کے جائزہ اجلاس میں بھاجپا کی لیڈر شپ نے مسلمان مخالف پالیسیوں پر نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور تسلیم کیا کہ کشمیر کی مسلم اور سکھ آبادی بھارتیہ جنتا پارٹی کو پسند نہیں کرتی ۔پی پی آئی کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے لداخ خطے میں خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں بھارتی حزب اختلاف کے اتحاد کو چھ نشستوں میں سے پانچ پر کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی صرف ایک سیٹ بمشکل حاصل کر سکی ہے۔ انتخاب میں کانگریس نے تین، نیشنل کانفرنس نے دو اور بی جے پی نے ایک سیٹ جیتی ہے۔















