بارش سے پاک بھارت میچ ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین ایشین کرکٹ کونسل پر چڑھ دوڑے

سری لنکا ( اے بی این نیوز    )بارش سے پاک بھارت میچ ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین ایشین کرکٹ کونسل پر چڑھ دوڑے،، احمد شہزاد نے کہا اچھامیچ انا اور بارش کی بھینٹ چڑھ گیا، بارش کی پیشنگوئی تھی لیکن میچ پاکستان منتقل نہیں کرنے تھے تو متحدہ عرب امارات کر دیتے،بھارتی صحافی راجدیپ سردائی بولے یا تو ہم پاکستان سے کہیں بھی نہ کھیلیں یا پھر جہاں میچ ہو وہاں کھیلیں ،یہ ہائبرڈ ماڈل بہت عجیب ہے۔