Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سانحہ جڑانوالہ، بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) جڑانوالہ میں مسیحی برادری کی آبادیوں پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے عمل میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر حساس اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کو جڑانوالہ واقعے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کے کچھ شواہد ملے ہیں جس پر حساس اداروں نے جدید خطوط پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے حساس اداروں کو سانحہ جڑانوالہ کی مختلف پہلوؤں پر جاری تحقیقات کے دوران کچھ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اس واقعے میں بھارت کا ہاتھ ملوث ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اس طرح کے واقعات کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطع پر بدنام کرنے کی مہم جوئی ناکام ہوگی اور اس واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے کچھ شواہد سامنے آئے ہیں حساس اداروں کا کہنا ہے کہ جو حقائق سامنے آئے ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے اس واقعے میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا جنکی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور ایسے تمام شواہد کو سامنے رکھ کر تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اگلے چند روز میں سانحہ جڑانوالہ سے جڑے حقائق اور ملوث بھارتی ہاتھ کے شواہد بھی منظر عام پر لائے جاسکتے ہیں صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں گزشتہ روز مسیحی آبادی پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت جیسی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے 128 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے اس واقعے کی الگ سے بھی تحقیقات کررہی ہےجس کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے رینجرز سمیت پولیس کے 3500 جوان امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 128 ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی کمیونٹی کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔