امریکی جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچادی، 1ہزار سے زائد عمارتیں جل کر خاکستر، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے میں لگی آگ سے اب تک 67 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔۔ خوفناک آتشزدگی کے باعث ہزاروں افراد بے گھر اہوگئے ۔ ایک ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچا، متعدد عمارتیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ 14 ہزار سے زائد افرراد علاقے سے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ۔، ایک ہزار خاکستر اور 11 ہزار افراد بجلی ، گیس اور پانی کی سہولیات سے محروم ہوگئے ۔ آتشزدگی سے جزیرہ مکمل طور پر تباہ،آتشزدگی کے متاثرہ علاقوں میں گھروں میں موجود افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ، جان بچا کر سمندر میں چھلانگ لگانے والوں میں 17 افراد کومحافظوں نے بچالیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے آگ سے تباہی کو بڑا قومی سانحہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ جزیرے کی تعمیر میں کئی سال اور اربوں ڈالر لگیں گے۔