استنبول ،پاکستانی سفارتخانے میں مینگو فیسٹیول کی منفرد تقریب کا اہتمام

استنبول (نیوزڈیسک)ترکیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے ، قونصل خانے اور اآرکلک الیکٹرانکس کے جانب سے مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ترکیہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔مینگو فیسٹیول استنبول میں ہوا جہاں پاکستانی پھلوں کے بادشاہ آم کو متعارف کرانے کا منفرد انداز اپنایا گیا،پاکستانی آموں سے بنی مختلف ڈشز تیار کرکے مہمانوں کو پیش کی گئیں،تقریب میں مینگو اسموتھیز، مینگو پڈنگ، مینگو جوس اور مینگو شیکس کو سجایا گیا۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر جنید یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسیٹیول کا مقصد پاکستانی آم کو ترک عوام اور غیر ملکی سیاحوں کو متعارف کرانا ہے۔