امریکا،ریٹائرمنٹ کے تین دن بعد ٹرک ڈرائیور کروڑ پتی بن گیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں ٹرک ڈرئیور کا ریٹائرمنٹ کے تین دن بعد لاٹری کے جیک پاٹ سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست میساچوسیٹس کے علاقے ویسٹ بوئلسٹن سے تعلق رکھنے والےپال بیشا نے ریٹائرمنٹ کے بعداپنے گاؤں میں جا کر ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس سے ان کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا اور ان کی قسمت میں دس لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیاجس سے اس کی خوشی کی کوئی انتہانہ رہی۔