Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ٹرمپ نے اپنے اوپر عائدالزامات کومستردکر دیا

واشنگٹن (  اے بی این نیوز      )ٹرمپ نے اپنے اوپر عائدالزامات کومستردکرکے خود کو بے قصور قرار دیدیا،سابق صدر واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں پیش، کیپیٹل ہل حملے کے واقعات پر الزامات پڑھ کرسنائے گئے،ٹرمپ کیخلاف کیس صدارتی مباحثے کے 5روز بعد28اگست کو سناجائے گا،سابق صدر پر 2020 کے الیکشن نتائج کے بعد غیرقانونی طور پر عہدے پر براجمان رہنے کی کوشش کاالزام ہے، ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ جوبائیڈن کی وجہ سے انہیں گرفتار ی کاسامنا کرناپڑرہاہے