چین کو حساس معلومات دینے پر امریکی بحریہ کے 2 اہلکار گرفتار ، تفتیش شروع

نیوزڈیسک(نیوزڈیسک) چین سےتعلقات اور خفیہ معلومات کے تبادلے کےشبے میں امریکی بحریہ کے دواہلکار گرفتار کرلئے ۔ سین ڈیاگو میں تعینات امریکی اہلکار پر قومی دفاعی معلومات چینی حکام کوفراہم کرنے کا الزام ہے۔ دوسرے اہلکار کو لاس اینجلس سے حراست میں لے لیا جس پر سازش اور چینی عہدیدار سے رشوت لینے کا الزام ہے ۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل قومی سلامتی انصاف میٹ اولسن نےکہا کہ دونوں امریکی اہلکاروں نے چینی حکام کیساتھ جہازوں کی تصاویر، اہلکاروں کی تربیت اور ہتھیاروں کے نظام سے متعلق حساس معلومات شیئرکیں جوناقابل معافی جرم ہے ۔ ان اہلکاروں سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔