سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

کوالالمپور(نیوزڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناسازی پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ مہاتیر محمد کو کوالالمپور کے امراض قلب کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں دوروزقبل داخل کرایاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ 98 سالہ سابق وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے اور انفیکشن کا علاج کیا جا رہا ہے۔