امریکی کانگریس میں اسلام کودین عظیم تسلیم کرنے کی قرارداد پیش

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی کانگریس میں اسلام کودین عظیم تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام کوعظیم دین تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین نے پیش کی ، تائید کنندگان میں الہان عمر،راشدہ طلیب، آنڈرے کارسن شامل تھے،واضح رہے کہ سویڈن میں مسجد کے باہر ایک قرآن کی بے حرمتی کی تھی جس پر پوری مُسلم دنیا نےغم وغصے کا اظہار کیا تھا۔