کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو کا اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان

ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی اختیار کر لی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا بتایااورکہاکہ بامعنی اور مشکل بات چیت کے بعد صوفی اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیاہے،کینیڈین وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان میں بھی کہاگیا کہ وزیراعظم ٹروڈو اور صوفی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ،وزیراعظم آفس کے مطابق ٹروڈو اور صوفی بچوں کی محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کرنے کے لیے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے۔