سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا، محکمہ موسمیات

سمندری طوفان خانون جاپان میں تباہی مچاکرتائیوان کی جانب بڑھنے لگا

تائی پے(نیوزڈیسک)سمندری طوفان’’ خانون‘‘ جاپان میں تباہی مچا نے کے بعد تائیوان کی جانب رواں دواں ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان کے جمعرات کو تائیوان کے شمالی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ دارالحکومت تائی پے سمیت شمالی شہروں میں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں،طوفان کے باعث 30 پروازیں منسوخ اور کشتی سروسز کوبھی معطل کر دیا گیا جبکہ ایمرجنسی سینٹرز فعال ہیں اور فوج امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار ہے۔