شادی کی 50 ویں سالگرہ پر کسان کا بیوی کو 12 لاکھ سورج مکھی کے پھولوں کا تحفہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں ایک کسان نے شادی کی 50ویں سالگرہ پر بیوی کو 12 لاکھ سورج مکھی کے پھولوں کا تحفہ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کینساس کے شہری لی ولسن نے اپنی اہلیہ رینی کیلئے سرپرائز گفٹ تیار کیا۔رینی کو سورج مکھی کے پھول پسند ہیں، ولسن نے اپنے بیٹے کی مدد سے مئی کے مہینے میں سورج مکھی اگانا شروع کی،اس موقع پر ولسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم 10 اگست کو اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیںاورمیری بیوی کو سورج مکھی کے پھول بہت پسند ہیں اس لئے میں اسے 12لاکھ سورج مکھی کے پھولوں کا تحفہ دونگا۔