ایغور مسلم باشندوں سےناروا سلوک، امریکہ نےمزید چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ نے مزید چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے چینی کمپنیوں کی مصنوعات کی امریکہ میں خریدو فروخت پر بھی پابندی عائد کردی ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کی پامالی کے باعث ایسے اقدامات اٹھانا پڑے ،جن کمپنیوں پرپابندی عائد کی گئی ان میںبیٹری بنانے والی کمپنی کیمل گروپ اور مسالے تیار کرنے والی کمپنی چینگوانگ بائیوٹیک گروپ کو ایغور سے جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ (یو ایف ایل پی اے) کی فہرست میں شامل ۔ امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرئن تائی کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں پر سنکیانگ میں ایغورمسلم باشندوں سے جبری مشقت لینے کا الزام ہے اور امریکہ دنیا میں جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی وہاں آواز بلند کرے گا۔ مغربی ممالک کے قانون سازوں نے چین کے شمال مغربی خطے سنکیانگ میں ایغور مسلم اقلیت کیساتھ چینی حکام کے سلوک کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے آواز بلند کی ۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے دس لاکھ مسلم ودیگر افراد کو اس خطے میں قید کیا گیا ہے اورانھیں بڑے پیمانے پر زیادتیوں کا سامنا ہے۔ خواتین کی جبری نس بندی اور ان سے جبری مشقت ، زیادہ تر افراد ایغور مسلم اقلیت شامل ہے۔