ایران میں شدید گرمی کے باعث کل سے دو روزہ تعطیل کا اعلان

تہران(نیوزڈیسک)ایران میں گرمی کی غیرمعمولی شدت کے باعث دو روز کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیاجبکہ اسپتالوں میں ہائی الرٹ کرنے کے علاوہ معمر اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ گرمی کی شدت کے باعث بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی،وزارت صحت کے مطابق ایرانی شہر اہواز میں درجہ حرارت51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔