سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے،چینی نائب وزیر اعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) چین کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے، اس منصوبے سےخطےمین ترقی کا آغاز ہوا، سی پیک دونوں ملکوں کے مابین اہم منصوبہ ہے، پاکستان اور چین کے مابین بہت گہری دوستی ہے وہ اسلام آباد میں سی پیک کے دس سال مکمل ہو نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے مابین فیلگ شپ منصوبہ ہے، اس منصوبے سے خطے میں سماجی ترقی کے دور کا آغاز ہوا،یہ پاکستان اور چین کی دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت کر کے خوشی ہو ئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، سمندر سے گہرے اور شہد سے میٹھے تعلقات ہیں۔