بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

اسلام آباد (اے بی این نیوزا)بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ، 35 ارب 49کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر دی گئی قومی اسمبلی میں گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستانی سفارتخانوں کا دورہ کرنے والی آڈٹ ٹیموں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں،2020 تا 23ء کے دوران آڈٹ رپورٹ کے نتائج اور آڈٹ ٹیموں پر لگائے جانے والے حکومت وسائل سامنے آگئے 2020 تا 23ء کے دوران آڈٹ ٹیم نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانون کل137 آڈٹ پیرے بنائے جس کی مالیت 35 ارب 49کروڑ 14 لاکھ روپے ہے بیرون ملک سفارتخانوں میں آڈٹ ٹیموں کی نشاندہی پر 45 کروڑ 70 لاکھ کی رقم ریکور کرائی گئی 2020تا 23ء کے دوران ڈائیریکٹوریٹ جنرل آڈٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی 15 ٹیموں کے اخراجات کی مالیت 4کروڑ 64 لاکھ سے زائد ہے۔