اہم خبریں

بھارتی پابندی،عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)بھارت کی جانب سے چاول کی برآمد پر پابندی کے بعد عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کردیاجس س عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔دوسری جانب پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی جہاں دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں پر چاول ملنا بند ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں