بنگلادیش،اپوزیشن سراپا احتجاج، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ لے کر اپوزیشن مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے، حکومت کے خلاف اپوزیشن مظاہرین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا،اس موقع پر جھڑپوں میں 6 مظاہرین اور 20 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 90 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد نے شہر کے اہم مقامات پر دھرنا دے کر سڑکیں بلاک کردیں،کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیاجواب میں پولیس نے ربر کی گولیاں اور آنسوگیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا،مظاہروں سے دارلحکومت ڈھاکا کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ شدید متاثر ہو گیا۔ مرکزی شاہراؤں پر بھی شدید ٹریفک جام رہا۔