عاشورہ کے دن ہم حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، بھارتی وزیراعظم

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یومِ عاشور کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف اور انسانی وقار سے حضرت امام حسینؓ کی وابستگی یادگار ہے،ہفتہ کو بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عاشور کے دن ہم حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔انہوںنے لکھا کہ انصاف اور انسانی وقار سے حضرت امام حسینؓ کی وابستگی یادگار ہے۔