سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جیک سلیوان کی ملاقات

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ملاقات کی اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور تبادلہ خیال۔تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔