امریکی ایوان نمائندگان نے اڑن طشتریوں کی حقیقت جاننے کے لئے سر جوڑ لئے

نیویارک (  اے بی این نیوز     )کیا خلائی مخلوق کا وجود ہے یا نہیں ،امریکی ایوان نمائندگان نے اڑن طشتریوں کی حقیقت جاننے کے لئے سر جوڑ لئے ، دو گھنٹے طویل اجلاس کے دوران تین عینی شاہدین نے ایسی اشیا کو دیکھنے کا دعویٰ کیا جن کی حرکات سائنسی اصولوں کے برعکس تھیں، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رابرٹ گارسیا نے کہا یہ جو بھی ہیں، ہماری فوج اور سول طیاروں کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں ،،، ہم جتنا زیادہ سمجھ سکیں گے، اتنا زیادہ محفوظ رہیں گے ، چند اراکین نے خلائی مخلوق کی موجودگی پر شک کا اظہار بھی کیا۔