نائجر میں فوج نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا

نیامے (نیوزڈیسک)افریقی ملک نائجر میں فوج نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا، نائجر کی فوج نے نیشنل ٹی وی چینل پر آکر حکومت کا تختہ اُلٹنے کا اعلان کیا، کرنل میجر عمادو عبدرامانے اعلان کرتے ہوئے کہا ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک کے تمام ادارے معطل کر دیے گئے ہیں،،،، ملک میں آئین تحلیل ، تمام ادارے معطل اور سرحدیں بند کرتے ہوئےکرفیو نافذ کرت دیا گیا۔