افریقی ملک نائجر کی فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

نیامے(نیوز ڈیسک) نائیجر میں فوج نے چلتی حکومت کا تختہ الٹ دیا ۔ نائجر صدر محمد بازوم کو محافظوں نے فوری حراست میں لے لیا ۔فوجی ترجمان نے ملک میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب معزول صدر کے حامیوں کی بڑی تعدد نے فوجی بغاوت کی مذمت کی ۔ دارالحکومت نیامے میں قومی اسمبلی کے باہر ان کی رہائی کیلئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر محمد بازوم اور ان کے خاندان والے خیریت سے ہیں۔امریکہ کے وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے نائیجر میں فوجی بغاوت کی مذمت اور منتخب حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔