اہم خبریں

بھارتی فوج عیاشیوں کا مرکز ، کرپشن سکینڈل نے بھارت کو ہلا کررکھ دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بھارتی فوج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑ ھ بن گئی ۔2010سے اب تک بھارتی افواج میں 1080کرپشن سکینڈلز کے واقعات سامنے آچکے ہیں، کرنل سے اوپر کے رینک افسران کوCSDسے مُفت شراب کی مراعات ، جوانوں کیلئے صر ف 4بوتلیں جبکہ افسرانِ بالا کیلئے کوئی حد متعین نہیں ۔بھارتی فوجی افسران مُفت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگے۔فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کر لی ،جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ،بھارتی فوجی افسران مُفت کا راشن بھی ہڑپ کرجاتے ہیں ۔کارگل جنگ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کے کفن کی خریداری پر بھی میجر جنرل سمیت 3افسران نے کروڑوں کی کرپشن کی ،2013میں بھارتی ائیرفورس کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری پر بھارتی چیف تیاگی نے کروڑوں روپے ہتھیائے،2017میں رافیل طیاروں کی خریداری پر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کروڑوں کی کرپشن اور اقربا پروری کا الزام عائد کیا تھا،”افسران جوانوں کا ویلفئیرفنڈ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں”(سپاہی سندو جوگی داس)،”کیا کرپشن میں ڈوبی بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟کیا دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی سینا عیاشیوں، اقربا پروری اور سیاست کی نظر ہو رہی ہے؟”(بھارتی عوام نے کئی سوال اٹھا دیئے۔

متعلقہ خبریں