اہم خبریں

روس میں لازمی فوجی سروس کیلئے عمر کی حد 30 سال تک بڑھانے کا قانون منظور

ماسکو(نیوزڈیسک)روس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے لازمی فوجی سروس کیلئے عمر کی حد 30 سال تک بڑھانے کا قانون منظور کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانِ زیریں میں پیش کردہ بل میں کہا گیا کہ یکم جنوری 2024 سے 18 سے 30 سال کے شہریوں کو فوجی سروس کیلئے بلایا جاسکتا ہے۔نئے قانون کے تحت بھرتی افراد جنہیں ڈیوٹی کیلئے خط بھیجا جائے وہ ملک چھوڑ کر باہر نہیں جاسکتے۔فی الوقت اس قانون کو نافذ کرنے کیلئے ایوانِ بالا سے منظوری لینا ہوگی اورروسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دستخط کی ضرورت ہے۔اس سے قبل روس میں 18 سے 27 سال کے حضرات کیلئے فوجی سروس لازمی تھی، سال میں دو بار بھرتیاں ہوتی تھیں۔

متعلقہ خبریں