امپھال(نیوزڈیسک)منی پور کے سیرو گاؤں میں 28 مئی کو تحریک آزادی ہند کے جنگجو کی بیوہ 80 سالہ خاتون کوگھر میں زندہ جلا دیا گیا، گھر والے اس لئے اسے گھر چھوڑ کر گئے تھے کہ شاید حملہ آور کسی معمر خاتون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سیرو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے ،مرنے والی خاتون کا شوہر جس کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا، تحریک آزادی ہند کا جنگجو تھا، اور اسے سابق صدر عبدالکلام نے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔















