سنگاپورمیں2004کے بعد پہلی بار خاتون قیدی کو سزائے موت دینے کا اعلان

سنگاپورسٹی(نیوزڈیسک)سنگاپور میں خاتون سمیت دو منشیات فروشوں کو جمعہ کو پھانسی کی سزا دی جائے گی، 20 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون کو پھانسی کی سزاددی جا رہی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 45 سال کی سری دیوی جمانی کو جمعے کے دن پھانسی دی جائے گی، اسے 2018ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی، سری دیوی پر 30 گرام ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔اس سے قبل2004ء میں 36 سالہ حجام خاتون ین مے ووئین کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ہی پھانسی دی گئی تھی۔دونوں قیدی سنگاپور کے شہری ہیں، ان کے اہلخانہ کو سزائے موت کی تاریخ کا نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے ۔