خرطوم ( اے بی این نیوز )سوڈان میں طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ، چار فوجیوں سمیت نوافرادہلاک ہو گئے، حادثے میں خوش قسمتی سے ایک بچہ بالکل محفوظ رہا،سواڈنی فوج کے ترجمان کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا، زخمیوں کو علاج کے لیے پورٹ سوڈان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، سویلین ٹرانسپورٹ طیارے میں عام شہری اور فوجی اہلکاروں سمیت بیس افراد سوار تھے۔















