اہم خبریں

یونان ، جنگل میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

ایتھنز(نیوزڈیسک ) یونان کے سیاحتی مقام کے جنگل میں آگ نے تباہی مچادی ، 30 ہزار افراد نقل مکانی پرمجبور ۔یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں گرمی نے گزشتہ 50 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ یونان اور دیگر جنوبی یورپ، جیسے اٹلی اور اسپین ایک اور ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگئے۔یونانی جزیرے میںپانچ دنوں سے آگ نے تباہی مچادی۔، آتشزدگی اورشدید گرمی کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق کیوٹاری اور لارڈوس کے ساحلوں سے لوگوں کو نکال لیا ۔ کوسٹ گارڈز، مسلح افواج اور مقامی اتھارٹی حکام نے لوگوں کو لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کیلئے درجنوں بسوں کا استعمال کیا تاہم جہاں آگ کے باعث سڑک تک رسائی ممکن نہیں تھیں، وہاں کچھ سیاحوں کو اپنی حفاظتکیلئے پیدل سفر کیا۔ آگ گزشتہ پانچ دن سے مسلسل جاری ہے جو قابو سے باہر ہوگئی، آگ مشرقی ساحل کی طرف مزید بڑھ رہی ہے،،ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، لیکن یہ ایک انتہائی سنگین صورتحال ہے۔یونان میں گرمی کی لہر کا گزشتہ ریکارڈ 1987 میں قائم کیا گیا تھا جب 11 دن تک درجہ حرارت 39 ڈگری سے زیادہ رہا۔

متعلقہ خبریں