بغداد(نیوزڈیسک)سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر ایران میں ڈنمارک کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ کوپن ہیگن میں قرآن کی بےحرمتی پر احتجاج کیلئے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کیا گیا۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے احمقانہ اقدام قرار دیا۔ ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ قرآن یا دوسری مذہبی کتابوں کی بےحرمتی کا مقصد اشتعال انگیزی اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔ڈینش وزیر خارجہ لارس راسموسن نے مزید کہا کہ دوسروں کے مذہب کی توہین کرنا افسوسناک عمل ہے۔















