اہم خبریں

شیف بوراک کے ساتھ دھوکا، ہوٹل سے محروم ہوگئے ،والد کیخلاف مقدمہ درج

انکرہ(نیوزڈیسک) عالمی شہرت یافت شیف بوراک اوزدیمر کے ساتھ دھوکا، ہوٹل کے ملکیتی حقوق سے محروم ،والد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک شیف بوراک اوزدیمر نے اپنے بیان میں کہا کہ والد نے ریسٹورنٹ کے ملکیتی حقوق ان کی مرضی کے خلاف فروخت کیے اُن کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائرکیا کیونکہ انہوں نے مشہور ریسٹورنٹ چین کے ملکیتی حقوق خفیہ طور پر کسی اور کو فروخت کیے ہیں،بطور شیف اب انفرادی طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے ۔بوراک نے کہا کہ استنبول میں موجود ریسٹورنٹ کے علاوہ کوئی ان کوئی دوسرا ہوٹل نہیں رہا ،صارفین ان کا نام اورشہرت چرانے والوں سے ہوشیار رہیں ،دھوکہ نہ کھائیں، ریسٹورینٹ کے حقوق بغیر علم میں لائے غیرملکی تاجر کو فروخت کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں