امریکا کی بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

واشنگٹن (اے بی این نیوز    )امریکا کی بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے قرآن کی بیحرمتی کو گھناؤنا عمل قراردے دیا،کہتے ہیں امریکاقرآن پاک اور دیگر عبادات کی اہمیت کوسراہتاہے ، ہم ہرایک کیلئے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کی سپورٹ کااعادہ، کہا طالبان کے وعدوں سے قطع نظر امریکی مفادات کے تحفظ کا حق برقرار رکھیں گے