لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ میں ایک بار پھر ریلوے ملازمین کی ملک گیر ہڑتال شروع، مسافروں کو ایک مرتبہ پھر ٹرین ہڑتال کے باعث مشکلات کا سامنا ،14 ٹرین آپریٹرز کے تقریباً بیس ہزار ممبران کی ہڑتال نے ریلوے نظام درہم برہم کردیا،ریلوے ممبران تنخواہوں کے تنازع پر ہڑتال کررہے ہیں،ٹرین ہڑتال 22 جولائی تک جاری رہے گی ،زیادہ ترآپریٹرز اپنی شفٹ کم کرکے محدود وقت کے لئے ٹرین چلا رہے ہیں۔















