الجیرز(نیوزڈیسک)الجیریا میں پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجیرین فائر سروس نے بدھ کو جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہاکہ حادثہ تمنراسیٹ کے علاقے میں کار اور بس کے درمیان ٹکر نتیجے میں پیش آیا۔فائر سروس کا کہنا تھا کہ بس اور کار کی ٹکر کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس الجیریا میں مختلف ٹریفک حادثات میں 907 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔














