جدہ (اے بی این نیوز)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وزیر دفاع ترکیہ یاشار گلر کے ساتھ دفاعی تعاون کےایگزیکٹو پلان پر دستخط کردیئے ۔سعودی وزیر دفاع نے ’ٹوئٹر‘ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ قدم دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں تعاون کی نئی انتہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع اور ترکیہ کی بایکار ڈیفنس انڈسٹریز کمپنی کے درمیان دومعاہدوں پر دستخط کئے گئے،، معاہدے کے مطابق وزارت دفاع ڈرونز حاصل کرے گی۔ اس کا مقصد مسلح افواج کی استعداد کو بڑھانا اور مملکت کے دفاع کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔یہ دستخط ترک صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کیے گئے، جہاں سوموار کو جدہ کے پیس پیلس میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔ بایکار نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی وزارت دفاع کے ساتھ معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون شامل ہے۔
بتمكين ودعم سمو سيدي ولي العهد رئيس مجلس الوزراء -حفظه الله-؛ سُعدت اليوم، بتوقيع الخطة التنفيذية للتعاون الدفاعي مع معالي وزير الدفاع الوطني في جمهورية تركيا السيد ياشار غولر، والتي تأتي تتويجًا لمسار التعاون بين البلدين الصديقين في المجال الدفاعي والعسكري. pic.twitter.com/RRSnuk6Mvu
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) July 18, 2023















