پیانگ یانگ (نیوزڈیسک)ایک امریکی فوجی شمالی کوریا کی سرحد پار کر گیا، جسے حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے غیر فوجی علاقے ڈی ملٹرائزڈ زون کے جوائنٹ سیکیورٹی ایریا (جے ایس اے) ٹور کا حصہ تھا۔1950 سے 1953 کی جنگ کے بعد اس غیر فوجی علاقے کو جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان سرحد تصور کیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی شہری جے ایس اے ٹور کے دوران بغیر اجازت فوجی ڈیمارکیشن لائن پار کرکے شمالی کوریا داخل ہوگیا۔امریکی فوجی سیاحوں کے ایک گروپ کا حصہ تھا جس میں عام شہری بھی شامل تھے۔یہ گروپ پنمونجوم کے گاؤں میں تھا جہاں امریکی فوجی دونوں ملکوں کو علیحدہ کرنے والی سرحدی پٹی عبور کرکے شمالی کوریا داخل ہوگیا۔















