انقرہ(اے بی این نیوز)ترکیہ صدررجب طیب اردوان دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترک صدر کے وفد میں وزرا، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار بھی شامل جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔ ترک صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے ، رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے ذریعے مستحکم تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ ترک اور سعودی عوام کے درمیان گہرا رشتہ ہے۔ترک صدر کے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور وہاں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔














