ریاض (نیوزڈیسک) غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل ۔ تفصیلات کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ جنرل کے مطابق خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی اور شاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کی مسجد حرام سے منتقلی کی کی تیاری مکمل کرلی گئیں۔ واضح رہے کہ غلاف کعبہ کی نقل و حمل کے لیے ٹرکوں کو استعمال میں لایا جائیگا،اس کافلے میں اضافہ گاڑیاں بھی شامل ہیں جن میں موبائل ورکشاپ غلاف چڑھانے والے درزیوں کی بھی 2 بسیں کافلے میں شامل ہیں۔














