اہم خبریں

سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا، محکمہ موسمیات

سمندری طوفان تالم چین کے جنوبی علاقوں سے ٹکرا گیا

بیجنگ ( اے بی این نیوز     )سمندری طوفان تالم چین کے جنوبی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق گوانگ ڈونگ صوبے کے ساحلی علاقوں میں 136.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔ چینی میڈیا نے مزید بتایا کہ صوبے گوانگ ڈونگ اور ہینان میں درجنوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبے گوانگ ڈونگ اور ہینان میں کاروباری سرگرمیاں بھی بند ہیں جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق طوفان سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں طوفان اور سیلاب کا ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں