اہم خبریں

یو اے ای نے 2800 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیے

ابوظہبی(اے بی این نیوز     ) منشیات کی ترویج کرنے والے 2800 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے،متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت داخلہ نے پچھلے تین سال میں منشیات کی ترویج کرنے والے 2800 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیے۔وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سوشل میڈیا کمپنیز کے ساتھ مل کر آن لائن پلیٹ فارمز کو مانیٹر کیا تاکہ ممنوعہ اشیا کی خرید و فروخت میں ملوث اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جاسکے۔وفاقی انسداد منشیات جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر سعید السویدی کا کہنا ہے کہ منشیات گینگ نشہ آور اشیاء کو اسمگل کرنے اور انہیں فروغ دینے کیلئے اپنے طریقے بدلتے رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منشیات کی آن لائن مارکیٹنگ ایک چیلنج ہے لیکن ہم اس کی ہر ممکن سرکوبی کریں گے۔منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث اکاؤنٹس کو بلاک کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں