ایڈنبرا(نیوزڈیسک) برطانوی میرین لائف ریسکیو اہلکار ساحل پر پھنسنے والی 55 پائلٹ وہیلز میں سے صرف 15کو ہی زندہ بچا سکے۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے جزیرے اِزل آف لیوائز کے مغربی ساحل پر 55 پائلٹ وہیلز پھنس گئیں ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے ساحل پر پھنسنے کی وجہ سمندری لہریں ہیں، زندہ بچ جانے والی وہیلز کو دوبارہ کھلے سمندر میں چھوڑنے کا کام ممکن نہیں ہو پایا، جس دوران مزید تین وہیلز ہلاک ہوگئیں ۔آبی حیات کے ماہرین کا کہنا تھا کہ پائلٹ وہیلز میں بہت ہی گہرا سماجی ربط پایا جاتا ہے اس لیے جب کوئی ایک وہیل کسی مشکل میں پھنس جائے تو دوسری وہیلز اس کی مدد کیلئے پہنچ جاتی ہیں ، اسی وجہ سے یہ پائلٹ وہیلز کا یہ گروہ ساحل پر پھنس گیا۔















