امریکا میں سونامی کی وارننگ جاری ،بلند ترین لہریں اُٹھنے کا خدشہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں سونامی کی وارننگ جاری ،بلند لہریں اُٹھنے کا خدشہ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الاسکا کے ساحل کے قریب 7 اعشاریہ 4 کی شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے سونامی بھی آسکتا ہے ، جس کے باعث بلند ترین لہرین اُٹھنے کا خدشہ ہے ۔ اس حوالے سے نیشنل سونامی وارننگ سینٹر سونامی وارننگ کے بعد شمالی امریکا میں دیگر امریکی اور کینیڈا کے پیسفک ساحلوں پر بھی سونامی خطرے کی جائزہ لے رہا ہے ۔