اہم خبریں

ماحولیاتی ماہر ین کی پیش گوئی درست ثابت ،دنیا شدید گرمی کی لپیٹ میں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) ماحولیاتی ماہر کی پیش گوئی درست ثابت ہو گئی،دنیا بھر میں شدید گرمی کی لہر، یورپ تا کر امریکا ،جاپان اور چین میں شہری شدید گرمی سے پریشان ، یونان میں ہیٹ ویو ریڈ الرٹ جاری، درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان 20 سے زائد افراد افراد ہلاک ،وزارت محنت یونان نے دوپہر بارہ سے شام پانچ بجے تک ڈیلوری کا کام کرنے پر پابندی لگادی ۔ دوسری طرف اٹلی نے بھی روم سمیت سولہ شہروں میں ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کردیا جبکہ ایتھنز کا درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا ،فرانس، جرمنی، اسپین اور پولینڈ جیسے پرُفضا سمجھے جانے والے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ، مشرقی جاپان کا درجہ حرارت بھی 39 ڈگری سے تجاوزکر گیا، کیلیفورنیا سے ٹیکساس تک امریکی ریاستیں پارہ 43 ڈگری تک پہنچ گیا ۔ کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت آج 54 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ،مراکش، اردن، عراق میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان۔

متعلقہ خبریں