Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہر قسم کے اسلامو فوبیا کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، چین

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے سویڈن واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کے اسلامو فوبیا کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سویڈن واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، اور ہر قسم کے اسلامو فوبیا کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ترجمان چینی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی تنازع بھڑکانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، چین تمام مذاہب اورعقائد کےباہمی احترام کا حامی ہے۔ترجمان چینی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تہذیب کےنفاذکیلئےچین عالمی برادری کےساتھ مل کر کام کرے گا۔