واشنگٹن(نیوزڈیسک)پاکستانی ورثے کو محفوظ بنانے پر پاکستانی امریکی تاجر حفیظ خان کی امریکن کانگریس میں پذیرائی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رکن کانگریس جاسمین کروکٹ نے ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ورثہ محفوظ بنانے پر حفیظ خان کے اقدام کو سراہا۔خاتون رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ حفیظ خان پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے روشن مثال ہیں، انھوں نے پاکستانی سفارت خانے کی تاریخی عمارت کی فروخت کا سنا تو خصوصی دل چسپی لی، اوراس تاریخی عمارت کو خرید کر ثقافتی ورثے کوہمیشہ کے لیے محفوظ بنا لیا۔واضح رہے کہ حفیظ خان نے پاکستانی سفارتخانے کی عمارت 71 لاکھ ڈالرز میں خریدی ہے۔















