ٹرمپ کی مقدمات کی سماعت صدارتی الیکشن تک ملتوی کرانے کی کوششیں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمات کی سماعت الیکشن تک ملتوی کرانے کی کوشش شروع کر دی۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے درخواست کی کہ ان کے خلاف خفیہ دستاویزات برآمدگی کیس کی سماعت صدارتی الیکشن تک ملتوی کیے جائیں۔سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت 11 دسمبر سے باقاعدہ شروع ہوگی، ٹرمپ اپنے خلاف فرد جرم میں لگائے گئے 37 الزامات کو مسترد کر چکے ہیں، دوسری طرف صدارتی الیکشن میں صدر بائیڈن کے خلاف ٹرمپ ریپبلکنز امیدوار بننے کے لیے کوشاں ہیں۔