بھارت،برقع پوش خاتون کی گھر کے سامنے تعویذ گاڑھنے کی ویڈیو وائرل

حیدرآباد(نیوزڈیسک)بھارت میں ایک برقع پوش خاتون کی گھر کے سامنے تعویذ گاڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے جو بالا پور روشن کالونی میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برقعہ پوش خاتون نے کسی کےگھر کے سامنے تعویذ وغیرہ گاڑھ دیئے ہیں۔ جس خاتون کے گھر کے سامنے یہ حرکت کی گئی ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم برقعہ پوش خاتون کے ساتھ کم عمر بچی بھی تھی، انھوں نے ان کے گھر کے سامنے لیمو، تعویز وغیرہ گڑھا کھود کر اس میں ڈال دیا ہے۔